4

آج کا دن کیسا رہے گا

جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

ہماری مانئے اور سب کچھ بھول بھال کر اپنے شریک حیات کی دلجوئی حقیقی معنوں میں کیجئے یہی وہ وقت ہے جبکہ آپ اپنی چاہتوں کا حقیقی صلہ اپنے شریک حیات سے پا سکیں گے۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

کاروبار میں حسب منشاء تبدیلی لائی جا سکتی ہے خودبخود ایسے ذرائع بھی آ سکتے ہیں جنہیں آپ اگر عقلمندی کیساتھ بروئے کار لائیں تو کاروباری پوزیشن مضبوط ہو سکتی ہے۔

جوزا:
21مئی تا21جون

چند ایسے رشتہ دار جو پہلے آپکے مخالف تھے آپ سے اچھا سلوک کرنا چاہیں گے لیکن آپ انکے سابقہ رویے کے پیش نظر تعاون پر آمادہ نہ ہو سکیں گے، آپکا یہ غلط قدم آپکو ان عزیزوں سے دور کر سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

غیر متوقع طور پر آپ کو کافی رقم مل سکتی ہے اسے اپنے کاروبار میں لگا دیجئے تاکہ آئندہ چل کر مزید فائدہ حاصل ہو سکے لہٰذا ہمت نہ ہاریئے اور اپنے قدموں کو مضبوط رکھئے آخرکار آپ کامیاب ہو سکیں گے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپکا کوئی حقیقی دوست آپ سے مکمل تعاون کریگا آپ بھی اس کے مشوروں کو قبول کر لیں تاکہ کسی کے ہی طفیل کامیابی آپ کا مقدر بن سکے، اگر آپ خود کو عقلمندوں کا بادشاہ سمجھنا چھوڑ دیں تو بہت کچھ ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

دوسروں کو اہمیت دیجئے تاکہ دوسرے بھی آپ کو اہمیت دے سکیں اور اگر اب بھی آپ نے اپنی روش نہ بدلی اور ہر معاملے میں اپنے ہی فیصلوں اور طریقوں کو اولیت دی تو انجام پہلے سے مختلف ہرگز نہ ہو گا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

دوستوں سے کسی بھلائی کی توقع نہ رکھیں خاص طور پر اپنے گھر میں کسی کو نہ آنے دیں ورنہ کوئی دوست آستین کا سانپ بن سکتا ہے، دماغ پر فضول قسم کے خیالات کا غلبہ ہو سکتا ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

بعض جذباتی فیصلوں کی وجہ سے مخالفین کی قوت میں اضافہ ہو سکتا ہے، گھریلو ماحول بھی خاصا الجھ سکتا ہے، بزرگان روحانی سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ملازمت سے وابستہ افراد اپنے فرائض سے غفلت نہ برتیں ورنہ کوئی مخالف استفادہ کر سکتا ہے، سفر بلا کسی اہم ضرورت کے نہ کریں، اخراجات کی رفتار بھی خاصی تیز ہو سکتی ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

غیر ملکی سفر کا امکان ہے، نتائج حوصلہ افزاء برآمد ہو سکتے ہیں، کوئی تعمیراتی منصوبہ عملی شکل اختیار کر سکتا ہے، راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کیجئے، کوئی دیرینہ آرزو پوری ہو سکتی ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لے لیں تاکہ مایوسی کے خول سے باہر آ سکیں، آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا، عشق و محبت کے معاملے میں حالات قدرے حوصلہ افزا رہیں گے۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

اپنے جذبات پر حسب سابق قابو پانے کی کوشش کیجئے کاروباری حضرات کو خاصی محنت و جدوجہد کرنا پڑ سکتی ہے، بہرحال مایوسی نہیں ہو گی، نیا کاروبار ہرگز نہ کریں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں