1

نیوزی لینڈ کے وزیر دفاع بیجنگ پہنچ گئے

نیوزی لینڈ کے وزیر دفاع بیجنگ پہنچ گئے

ولنگٹن(آئی این پی/شِنہوا)نیوزی لینڈ کے وزیر دفاع ران مارک چار روزہ دورے پرگزشتہ روز بیجنگ پہنچ گئے،اپنے دورے کے دوران وہ ژیان بھی جائیں گے،وزیر دفاع کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مثبت انداز میں آگے بڑھانا ہے،نیوزی لینڈ کے وزیر دفاع اپنے چینی ہم منصب جنر ل وائی فنگ ہی اور مرکزی ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ژو کی لیان سے بھی ملاقات کریں گے، وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ چین نیوزی لینڈ کا انتہائی اہم شراکت دار ہے،دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر /رائے





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں