5

اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میںشہریت ترمیمی بل کی کاپی پھاڑی، کہا- یہ تقسیم کرنے جیسا




مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اوررکن پارلیمنٹ نے بل کی مخالفت کرتے ہوئےکہا کہ ہمارا ہندوستان سے1000 سال کا تعلق ہے۔ انہوں نےکہا کہ آخرہمارا گناہ کیا یہی ہےکہ ہم مسلمان ہیں۔ آپ مسلمانوں کو اسٹیٹس لیس بنا رہے ہیں۔

Dec 09, 2019 09:26 PM IST | Updated on: Dec 09, 2019 09:26 PM IST


اسد الدین اویسی نے لوک سبھا شہریت ترمیمی بل کی کاپی پھاڑ دی۔

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اوررکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے شہریت ترمیمی بل کے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون اس لئے بنایا جارہا ہے کہ دوبارہ تقسیم ہو۔ انہوں نے بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محمد علی جناح کی بات کو خارج کیا اورمولانا ابوالکلام آزاد کی بات کے ساتھ چلے۔ بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نےکہا کہ ہمارا ہندوستان سے 1000 سال کا تعلق ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ نےکہا کہ آخرہمارا گناہ کیا یہی ہےکہ ہم مسلمان ہیں۔ آپ مسلمانوں کو اسٹیٹس لیس بنا رہے ہیں۔






Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں