3

دوستوں کے سامنے ڈانٹنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

ملزم ولید نے دوستوں کے سامنے ڈانٹنے پر والد عابد سندھو کو گولی ماری، پولیس۔ فوٹو:فائل

گجرانوالہ: ماڈل ٹاؤن میں بیٹے نے دوستوں کے سامنے ڈانٹنے پر فائرنگ کرکے باپ کو ماردیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو ماردیا، پولیس کے مطابق ملزم ولید نے دوستوں کے سامنے ڈانٹنے پر والد عابد سندھو کو گولی ماری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول والد کا تعلق (ن) لیگ سے ہے جب کہ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں