7

جرمن چانسلر اینجلا مرکل کی وزیراعظم کو دورہ جرمنی کی دعوت

اس سے قبل وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ڈیووس: وزیراعظم عمران خان کو جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے دورہ جرمنی کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس میں موجود ہیں جہاں وہ نہ صرف مختلف تقریبات میں شرکت کررہے ہیں بلکہ دیگر سربراہان مملکت سے ملاقات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے دوران وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر اینجلا مرکل سے غیر رسمی ملاقات کی جس میں جرمن چانسلر نے وزیراعظم کو جرمنی کے دورے کی دعوت دی۔

ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے دوران وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی تھی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں