7

دہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو تسلیم کرنا چاہیے، چین

امید ہے ایف اے ٹی ایف پاکستان کو تعمیری تعاون اور معاونت فراہم کرتا رہے گا (فوٹو : فائل)

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف واضح کامیابی حاصل کی ہے پاکستان کے اقدامات کو تسلیم کرنا چاہیے۔

پیرس بیسڈ واچ ڈاگ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس چین کی سربراہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف پاکستان اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان وفد وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر کی سربراہی میں شریک ہوا۔ حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے سفارشات پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ سے سوال کیا گیا تو انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام پر واضح کامیابی حاصل کی، پاکستان کی مثبت سوچ اور متحرک اقدامات کو تسلیم کرنا چاہیے، چین ایف اے ٹی ایف میں بامقصد اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

چین نے کہا کہ امید ہے ایف اے ٹی ایف پاکستان کو تعمیری تعاون اور معاونت فراہم کرتا رہے گا، عالمی برادری کو پاکستانی کاوشوں کا ادراک کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ چین ایف اے ٹی ایف کا صدر اور ایشیا بحرالکاہل مشترکہ گروپ کا شریک چیئرمین ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں