7

رکشا ڈرائیور کی 8 سال بچی کے ساتھ زیادتی

بچی ٹیوشن سے واپس گھر جارہی تھی کہ درندہ صفت ملزم اسے گھسیٹ کر اپنے گھر لے گیا (فوٹو : انٹرنیٹ)

فیصل آباد:  گوکھووال میں رکشا ڈرائیور نے 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی ٹیوشن سے واپس گھر جارہی تھی کہ اسے گھسیٹ کر اپنے گھر لے گیا۔

ایکسپریس کے مطابق فیصل آباد میں 8 سالہ بچی ٹیوشن سینٹر جارہی تھی کہ درندہ صفت رکشا ڈرائیور راشد نے بچی کو پکڑ لیا اور گھسیٹ کر اپنے گھر لے گیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے 25 سالہ ملزم راشد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم راشد نے بچی کے ساتھ درندگی کی اس کے بعد چھت پھلانگ کر اپنے بھائی کے گھر چھپ گیا جب کہ بچی کو میڈیکولیگل کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں