5

دلیپ پانڈے نے اسمبلی میں کہا،کپل مشرا کوگرفتارکیاجائے

نئی دہلی:26فروری(بی این ایس )
عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی دلیپ پانڈے نے دہلی اسمبلی میں لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر بحث کے دوران نارتھ ایسٹ دہلی میں ہوئے تشدد کاذکرکیا۔ اس دوران دلیپ پانڈے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کپل مشرا کی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔عام آدمی پارٹی کے ممبراسمبلی دلیپ پانڈے نے کہاہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے دہلی جس تشدد کا شکار رہی ہے، اس میں کئی لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ نفرت کی آگ شروع کہاں سے ہوئی؟عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی دلیپ پانڈے کو بحث کے دوران کراول نگرسے بی جے پی ممبر اسمبلی موہن سنگھ نے ٹوکتے ہوئے دہلی اسمبلی کو گمراہ نہ کرنے کی اپیل کی۔ اس کے جواب میں دلیپ پانڈے بھی بی جے پی ممبران اسمبلی سے بحث کرتے نظرآئے۔ آگے دلیپ پانڈے نے کہاہے کہ دہلی میں نظم ونسق بگڑنے کی بات کرنے پر بی جے پی کے ساتھیوں کوتکلیف ہورہی ہے۔دلیپ پانڈے نے کہاہے کہ ایک تاریخ مقرر ہوتی ہے، جب بی جے پی کا ایک لیڈر پولیس افسرکے سامنے کھڑے ہوکر دھمکی دیتا ہے۔ میں ایوان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کپل مشرا کی گرفتاری ہو۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں