4

دہلی تشدد میں اب تک 106 افراد گرفتار،18ایف آئی آر درج: پولیس

نئی دہلی: 26فروری(بی این ایس )
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرامن احتجاج پرہوئے تشددمیں اب تک 22 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ بدھ کو دہلی پولیس اور نیم فوجی دستوں نے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں مارچ کیا۔ تشدد پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بدھ کو بیان دیااورددہلی والوںسے امن کی اپیل کی۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی ایکشن میں ہیں. انہوں نے تشدد سے متاثرہ نارتھ ایسٹ دہلی کا دورہ کیا اور لوگوں سے بات چیت کی۔تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اجیت ڈوبھال نارتھ بلاک پہنچے اور وزیر داخلہ امت شاہ کو حالات کی جانکاری دی۔دہلی پولیس کے پی آر او ایم ایس رندھاوا نے پریس کانفرنس کرکے کہاہے کہ تشدد معاملے میں اب تک 106 افراد کو گرفتار کیاگیاہے۔ 18 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کارروائی جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بھاری تعداد میں پولیس تعینات کی گئی ہے۔ ڈرون کیمرے سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے چھتوں پر پتھر نظر آئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں