5

معروف پشتو گلوکارہ مہہ جبین قزلباش انتقال کرگئیں

مرحومہ کا جسد خاکی ایمبولینس کے زریعے ان کے گھر روانہ کر دیا گیا ہے، ایل آر ایچ۔ فوٹو:فائل

پشاور: معروف پشتو گلوکارہ مہہ جبین قزلباش طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختون خوا کی مشہور و معروف گلوکارہ مہہ جبین گزلباش طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملیں، وہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھیں، ان کی موت کی خبر کی تصدیق ڈائریکٹر ایل آر ایچ نے کردی ہے۔

ڈائریکٹر لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق مہہ جبین قزلباش کو دو ماہ پہلے دل کا دورہ پڑنے پر ایل آر ایچ منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج تھیں، گلوکارہ کی بہترین نگہداشت اور علاج کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ مرحومہ کا جسد خاکی ایمبولینس کے زریعے ان کے گھر روانہ کر دیا گیا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں