5

پنجاب اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

زلزلے کا مرکز کشمیر بھارت سرحد کے قریب تھا، زلزلہ پیما مرکز (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے مرکز کشمیر اور بھارت کی سرحد کے قریب تھا جب کہ اس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں