3

انشاء اللہ یہاں امن ہوگا،ہم سب کومل کررہناہے، گلیوں میں ڈوبھال نے لوگوں سے ملاقات کی،وزیرداخلہ کورپورٹ پیش کی

نئی دہلی: 26فروری(بی این ایس )
دہلی میں کھلی غنڈہ گر دی ہوئی ،پولیس کے تماشائی رہنے کی اطلاع بھی آئی ،اس درمیان مسلم محلوں میں جم کرغنڈہ گردی کی گئی۔چوطرفہ ہنگامے اوردنیابھرمیں بدنامی کے بعداب ڈوبھال نے بھی مورچہ سنبھال لیا ہے۔ آج پہلے وہ نارتھ ایسٹ دہلی کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچے اور یہاں سینئر حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس کے بعد اجیت ڈوبھال موج پور کی گلیوں میں گئے اوربہت سے لوگوں سے بات چیت کی۔لوگوں سے ملاقات کے بعدانھوں نے امت شاہ کورپورٹ سونپی ہے۔ڈوبھال لوگوں کوسمجھاتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے ایک عورت سے کہا کہ ہم تمام لوگ ہندوستانی ہیں، اس ملک میں سب کو مل کررہناہے۔ انہوں نے کہاہے کہ محبت کی روح بنا کر رکھیں۔ ہمارا ایک ملک ہے، ہم سب کو مل کر رہنا ہے۔ ملک کو مل کر آگے بڑھاناہے۔ڈوبھال نے میڈیا سے کہا کہ لوگوں کے درمیان کوئی دشمنی نہیں ہے۔ انشاء اللہ یہاں امن ہوگا۔کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔کچھ لوگوں کی وجہ سے تشددہواہے۔ ہم امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس مستعدی سے کام کر رہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں