7

کورونا وائرس؛ ماہرہ خان کی مالکان سے ملازمین کوتنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی درخواست

اس تناظرمیں ہمیں ان لوگوں کا خیال رکھنا چاہیئے جوایسی طاقت نہیں رکھتے ہیں: فوٹو: فائل

 کراچی: کورونا وائرس سے متعلق عالمی شیرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے مالکان سے ملازمین کوتنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی درخواست کی ہے۔

دلکش اورخوبرو اداکارہ ماہرہ خان کورونا وائرس سے متعلق اپنے مداحوں سمیت عوام میں آگاہی پھیلانے میں آگے آگے ہیں۔ اس باراداکارہ کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے مالکان سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ تعلیم یافتہ ہیں یا ایسے طاقت ورہیں کہ آپ بغیرکسی کام کے ایک ماہ گزارسکتے ہیں تو یہ لڑائی پھرکسی اورکے لیے نہیں بلکہ آپ کے لیے ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: احتیاط کیجیئے کورونا مذاق نہیں بلکہ سنگین وائرس ہے، شوبزفنکار

ماہرہ خان نے کہا اس تناظرمیں ہمیں ان لوگوں کا خیال رکھنا چاہیئے جوایسی طاقت نہیں رکھتے ہیں، انہیں آگاہی فراہم کریں، انہیں اجرت کے ساتھ چھٹی دیں اوران کی زندگی آسان بنائیں۔

اداکارہ نے اس سے قبل ایک وڈیومیں کہا تھا کہ ہاتھوں کوباقاعدگی سے دھوئیں اورافراتفری نہ پھیلائیں، یہ وقت ایک ذمہ دارشہری بننے کا اورایک دوسرے کا ساتھ دینے کا ہے انشااللہ ہم بہت جلد اس بحران سے باہرآئیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں