5

’’جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوں،آفت گلے پڑی ہے اس کو نبھا رہا ہوں‘‘

دھون نے گھریلو کام کرتے ہوئے مزاحیہ ویڈیو جاری کر دی۔ فوٹو: فائل

لاہور: کورونا وائرس کی وجہ سے گھر میں بیٹھے بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیو جاری کر دی۔

ویڈیو میں ان کی اہلیہ عائشہ حکم چلاتے ہوئے شیکھر دھون سے کپڑے دھلوا اور باتھ روم صاف کروا رہی ہیں، دوسری جانب خود وہ فون پر گپ شپ لگاتی نظر آرہی ہیں،اس دوران پس منظر میں فلمی گانا ’’جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوں،آفت گلے پڑی ہے اس کو نبھا رہا ہوں‘‘ چل رہا ہے۔

شیکھر دھون نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ ’ایک ہفتہ گھر پر گزارنے کے بعد، حقیقت بڑی تلخ ہوتی ہے‘۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں