7

دفعِ بلاکیلئے دی گئی اذان سے غیر مسلموں میں وحشت

سری نگر ؍26 مارچ (بی این ا یس )
کشمیر کے مختلف حصوں میں بدھ کی شب اُس وقت غیر مسلموں میں وحشت پھیل گئی جب لاک ڈاؤن کے درمیان مختلف جگہوں سے اذان کی آواز گونجنے لگی ۔ حکام کے مطابق بدھ کی رات 10 بجے مقامی باشندوں نے اپنے گھروں میں اذان دی ۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ہی وقت یعنی 10بجے شب میں اپنے اپنے گھروں پر دفع بلا کیلئے اذان دینے کی اپیل وائرل ہورہی ہے ، جس سے متأثر ہوکر کئی لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں اذان دی ۔ خیال رہے کہ کرونا وائرس کے عدم پھیلائو پیش نظر حکام نے عوام سے مذہبی مقامات پر جمع نہ ہونے اور گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی ہے ، وہیں تمام مکتب ِ فکر کے علماء کرام اور مفتیان عظام نے بھی تقلیل جماعت ، اذان و اقامت پر ہی اکتفا کرنے کوکہا ہے ۔سری نگر کے ضلع مجسٹریٹ شاہد چودھری نے ٹوئٹر پر کہا کہ مذہبی مقاما ت بھی بھیڑ بھاڑ سے متأثر ہوتی ، ایسے وقت میں لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنا چاہیے ۔تاکہ اس وبا پر کنٹرول حاصل کیا جاسکے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں