5

دھونی یا کوہلی ؟ جواب سن کر سبھی رہ گئے حیران– News18 Urdu

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے ایک فین نے پوچھا کہ آپ کا پسندیدہ کرکٹ پلیئر کون ہے اور آپ اپنی فلم میں کس کا رول پسند کریں گے تو انہوں نے بہت ہی پیارا سا جواب دیا ۔

وراٹ کوہلی اور ایم ایس دھونی ۔ فائل فوٹو ۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور بھی ان دنوں دیگر بالی ووڈ اسٹارس کی طرح کورونا وائرس کی وجہ سے سیلف آئسولیشن میں ہیں ۔ شوٹنگس روک دی گئی ہیں اور فلموں کی ریلیز کی تاریخ کو بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔ ایسے میں زیادہ تر بالی ووڈ ستارے گھر پر اپنے اپنے طریقوں سے وقت گزار رہے ہیں ۔ اداکار شاہد کپور نے گھر پر رہتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے فینس سے بات چیت کی اور ان کے سوالات کے جواب دئے ۔

ٹویٹر پر شاہد کپور سے ایک فین نے پوچھا کہ آپ کا پسندیدہ کرکٹ پلیئر کون ہے اور آپ اپنی فلم میں کس کا رول پسند کریں گے تو انہوں نے بہت ہی پیارا سا جواب دیا ۔ ان کا یہ جواب کسی کا بھی دل جیت لے گا ۔ انہوں نے جواب میں لکھا کہ ممی یا پاپا ۔۔۔ ؟ ان کے جواب سے یہ پوری طرح سے واضح ہوگیا کہ دونوں ہی بہت خاص ہیں اور کسی ایک کو منتخب کرنا بہت مشکل ہے ۔

آپ کو بتادیں کہ شاہد کپور کی اگلی فلم جرسی ہے ، جو اگست میں ریلیز ہونے والی ہے ۔ شاہد کپور اس سے پہلے کبیر سنگھ میں نظر آئے تھے جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی ۔ جرسی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبیر سنگھ کے بعد یہ نہیں سمجھ میں آرہا تھا کہ اب وہ کس کردار میں جائیں گے ، لیکن جیسے ہی جرسی کے بار میں پتہ چلا تو ایک ہی مرتبہ میں یہ واضح ہوگیا تھا کہ اس میں کچھ الگ ہے ۔

شاہد کپور کی اگلی فلم جرسی ہے ، جو اگست میں ریلیز ہونے والی ہے ۔
شاہد کپور کی اگلی فلم جرسی ہے ، جو اگست میں ریلیز ہونے والی ہے ۔

آپ کو بتادیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں 21 دنوں کا لاک ڈاون ہے اور اس دوران کسی بھی فلم کی شوٹنگ نہیں کی جائے گی ۔ ایسے میں شاہد کپور کی جرسی کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے ۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں