3

سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے کرنے سے روک دیا

وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج آپریشن پر کام روک دیا

 اسلام آباد: سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو اس سال کے لیے حج معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔

سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کو حجاج کیلئے رہائش اور ٹرانسپورٹ معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو سعودی عرب کی وزیر حج کا مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں سعودی حکومت نے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدے نہ کریں، سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی اس معاملے پر مزید آگاہ کرینگے۔

وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج آپریشن پر کام روک دیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں