6

سی بی ایس ای کے 10 ویں اور 12 ویں کے باقی امتحانات کی تاریخ آگے بڑھے گی

نئی دہلی 26مارچ(بی این ایس )
نئے حالات کو دیکھتے ہوئے سی بی ایس ای کے 10 ویں اور 12 ویں کے باقی امتحانات بھی آگے بڑھ سکتے ہیں۔سی بی ایس ای نے فی الحال 31 مارچ تک ان امتحانات کو ملتوی کیا ہواہے۔سی بی ایس ای کے 10 ویں اور 12 ویں کے امتحانات اب بھی پھنسے ہوئے ہیں اور انسرشیٹ جانچنے کا کام بھی روک دیاگیاہے۔سی بی ایس ای نے 18 مارچ کو ہی 31 مارچ تک 10 ویں اور 12 ویں کے باقی امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیاتھا۔اس اعلان کے بعد اجمیر ریجن میں ہی کلاس 10 ویں اور12 ویں کے تقریباََ 2 لاکھ طلبہ ہیں۔ یہ سب طلبہ امتحانات میں باقی رہے پیپروںکی نئی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں، لیکن پی ایم نریندر مودی کی طرف سے ملک میں 21 دن کا لاک ڈاؤن کیے جانے کے بعد اب 15 اپریل تک ان امتحانات کے انعقادکاکوئی امکان نظرنہیں آ رہاہے۔ابھی تک 31 مارچ کے آگے کتنے دن اور ان امتحانات کو آگے بڑھایاجائے گا، اس کی اطلاع جاری نہیں کی گئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں