5

شوہر تھا یہاں، حاملہ خاتون نے پولیس کو فون کرکے بتائی پریشانی پھر ہوا یہ….– News18 Urdu

کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں ہوئے لاک ڈاؤن کے چلتے کو لوگ دوسرے شہروں میں نوکری کررہے ہیں یا کسی کام کے سلسلے میں گئے تھے وہ وہیں پھنس کررہ گئے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ بریلی کی رہنے والی تمنا کے سامنے بھی آیا۔ تمنا کے شوہر نوئیڈا میں لاک ڈاؤم لے دوران پھنس گئے اور یہاں پر وہ حمل کے آخری وقت میں تھی۔ اسے جب کچھ نہ سمجھ آیا تو اس نے ایک ویڈیو بنایا اور اپنی پوری پریشانی پولیس کو بتائی جس کےبعد جو پولیس نے کیا وہ واقعی قابل تعریف ہے۔

تمنا نے ایک ویڈیو بنایا اور بتایا کہ اس کی ڈلیوری کی تاریخ 23مارچ ہے اور اس کے شوہر نوئیڈا میں پھنس گئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے سبب وہ بریلی نہیں پہنچ پارہے ہیں۔ اس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا  اور یہ ویڈیو پولیس تک جا پہنچا۔ اس کے بعد بریلی کے ایس ایس پی شیلیش پانڈے نے اس معاملے پر فوری کارروائی کی۔

اس کے بعد اے ایس ایس پی نے  نوئیڈا ڈی سی پی رن وجے سنگھ سے رابطہ کرکے ان کو اس معاملے کی جانکاری دی۔ ڈی سی پی سنگھ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمنا کے شوہر انیس کو ڈھونڈ نکالا اور انہیں نجی گاڑی سے بریلی کے لیے روانہ کیا۔ 25 مارچ کو تقریبا رات ڈھائی بجے انیس بریلی پہنچا اور اسی وقت اپنی بیوی کو اسپتال لے گیا۔ تھوڑی ہی دیر کے بعد تمنا نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا۔

مدد کے لیے شکرگزار ہے تمنا
بچے کو جنم دینے کے بعد تمنا کا ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ نوئیڈا اے ڈی سی پی اور میڈیا کا شکریہ ادا کر رہی ہے۔ ویڈیو میں خاتون کا  شوہر اور نومولود بچے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں