7

کرونا میں ایک اور مریض کی تصدیق، 44 لوگوں کی رپورٹ آئی نگیٹو، ۷؍ کا خلاصہ

پٹنہ ؍26 مارچ (بی این ا یس )
بہار میں کرونا کے ایک اور مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسے این ایم ایس ایچ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جمعرات کو آر ایم آرئی کی جانب سے جاری کی گئی 45 لوگوں کی رپورٹ میں 44 لوگوں کی اطلاع نگیٹو آئی،40 لوگوں کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ کل 85 سیمپل چیک کرنے کے لئے بھیجے گئے تھے۔ بہار میں اب تک کل سات افراد کی اطلاع مثبت پائی گئی ہے اور ایک مریض کی موت ہو چکی ہے۔اس سے قبل بدھ کو کرونا کے دو اور مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی، کروناسے پہلی موت مونگیر کے جس نوجوان کی ہوئی تھی، اس کے گھر کی ایک خاتون اور پڑوسی کے ایک بچے کو کروناکی رپورٹ مثبت آئی ہے ، خاتون 38 سالہ، جبکہ بچہ 12 سال کا ہے۔ دونوں کو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج ہسپتال، بھاگلپور میں داخل کرایا گیا ہے۔ مونگیر کے نوجوان کی موت 21 مارچ کو ہو گئی تھی۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کرونا کے بڑھتے کیس کو دیکھتے ہوئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سی ایم نے وزیر اعلیٰ راحت فنڈ سے کروناوائرس فنڈ کے لئے 100 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ کرونا میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لئے اس فنڈ کا استعمال کیا جائے گا۔اس سے قبل بدھ کو نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے اعلان کیا تھا کہ بی جے پی ممبر اسمبلی اور قانون ساز کونسلر ایک ایک ماہ اور وزیر ایک ایک لاکھ روپے وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں دیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں