6

کورونا سے متاثر ہونے کے شک میں ایک شخص نے کی خودکشی

بنگلور، 26 مارچ (بی این ایس )
ہندوستان میں کورونا وائرس کے خطرہ کو دیکھتے ہوئے لوگ کافی ڈرے ہوئے ہیں۔اسی درمیان کرناٹک کے اڈپی کے ایک شخص نے کورونا ہونے کے شک میں اپنی جان دے دی۔شخص کا نام گوپالکرش مڑیوالا تھا،اس کی عمر 56 سال بتائی جا رہی ہے۔شخص کو لگ رہا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی زد میں آ چکا ہے۔اس سے ڈر کر اس نے پھانسی لگا لی۔شخص اڈپی کے برہموار سے تھا اور وہ کے ایس آرٹی سی کے ساتھ کام کر رہا تھا۔اس کی لاش کو منی پال بلدیہ میں شفٹ کیا گیا ہے۔وہیں اس کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ وہ ڈپریشن میں تھے، انہیں کوئی بخار نہیں تھا اور نہ کورونا کی کوئی علامات تھی۔وہیں، گزشتہ دنوں اتر پردیش کے ہاپوڑ کے تھانہ پلکھوا علاقے میں ایک شخص نے کورونا ہونے کے شک میں مونڈنے بلیڈ سے گلا کاٹ کر خود کشی کر لی تھی۔ یہ شخص یوپی کے باغپت کا رہنے والا تھا۔سشیل کمار نام کے اس شخص کی عمر 35 سال تھی،اوروہ اپنا سیلون چلاتاتھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں