4

کورونا وائرس سے متاثر پرنس چارلس کی کنیکاکپور کیساتھ تصاویر منظر عام پر

March 27, 2020
Top Stories, ہندوستان

نئی دہلی 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی شہزادی پرنس چارلس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبروں کے ایک دن بعد سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئی ہیں جس میں پرنس چارلس کو ہندوستانی گلوکارہ کنیکا کپور کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ یہ تصاویر انٹرنیٹ پر بھی رونما ہوئیں۔ اِس کے بعد انھیں وائرل کیا گیا۔ کئی افراد نے دعویٰ کیاکہ کنیکا کپور لندن سے کورونا وائرس سے متاثر ہوکر ہی ہندوستان واپس ہوئی تھیں۔ لندن سے راست لکھنؤ پہونچ کر اُنھوں نے کئی پارٹیوں میں شرکت کی جن میں بی جے پی کے کئی قائدین اور صدرجمہوریہ رامناتھ کووند، چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر کئی شخصیتیں بھی شریک تھیں۔ اِن تمام نے اپنے کورونا وائرس ٹسٹ کروائے ہیں۔ کنیکا کپور کا کورونا وائرس ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پرنس چارلس اور کنیکا کپور کی اِن تصاویر کو تاہم پرانی تصاویر بتایا گیا ہے اور یہ تصاویر 2015 ء میں لی گئی تھیں جب اُنھوں نے پرنس چارلس کی جانب سے منعقدہ ایک چیریٹی تقریب میں شرکت کی تھی۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں