بہار حکومت این آئی اوایس مسئلے پرفیصلے کوچیلنج نہیں کرے گی،71ہزاراساتذہ کی بحالی کاراستہ صاف


پٹنہ22مئی(بی این ایس )
اب جلد ہی 71 ہزار اسکولوں میں 90763 اساتذہ کی بحالی کاعمل دوبارہ شروع ہو جائے گا۔این آئی اوایس سے 18 ماہ کاڈی ایل ایڈ تسلیم کرنے کے بعد اب زیرالتوا منصوبہ پھر شروع کرنے کا راستہ صاف ہوگیاہے۔11 فروری کو محکمہ نے منصوبہ بندی کا عمل ملتوی کر دیاتھا۔ زیادہ تر منصوبہ بندی یونٹ میں فہرست شائع ہو گئی تھی۔ اب نئے شامل امیدواروں کی بنیاد پر نئے سرے سے فہرست جاری ہوگی۔ محکمہ تعلیم کو خط ملنے کے بعد اب ہائیکورٹ کے فیصلے کو مانتے ہوئے نظرثانی درخواست داخل نہیں کی جائے گی۔این آئی اوایس سے 18 ماہ کے کورس کے ساتھ ٹی ای ٹی پاس امیدواروں کو منصوبہ بندی میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔محکمہ کا اندازہ ہے کہ این آئی اوایس سے 2.17 لاکھ پاس میں ڈی ایل ایڈکے ساتھ ٹی ای ٹی پاس تقریباََ5 ہزار امیدوار ہوں گے۔بنیادی تعلیم ڈائریکٹر ڈاکٹر رنجیت کمار سنگھ نے کہا کہ این آئی اوایس سے منظوری حاصل کرنے کے بعد اب کوئی کنفیوژن ہی نہیں رہاہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *