دنیا بھر کے رہنماؤں کا طیارہ حادثے پر افسوس کا ظہار


طیارہ حادثے کی خبر انتہائی دل خراش ہے، کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ۔ فوٹو اے ایف پی

دنیا بھر کے رہنماؤں نے طیارہ حادثے پر پاکستانی عوام اور متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے اور تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

پی آئی اے کے لاہور سےکراچی جانے والے طیارے کے تباہ ہونے کے بعد دنیا بھر کے رہنماؤں نے مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس مشکل وقت میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

کینڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے طیارہ حادثے کی خبر انتہائی دل خراش ہے، کینڈین عوام متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ شریک ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہماری ہمدردیاں پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے بھی حکومت اور پاکستانی عوام سے تعزیت کی جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی افسوس ناک واقعے پر تعزیتی ٹوئٹ کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر بردار طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا، جہاز میں 91 مسافر اور عملے کے 7 افراد سوار تھے جن میں سے 96 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی جب کہ دو افراد زندہ بچ گئے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *