ریلوے ٹکٹوں کی کالابازاری کرنے والے 7 دلال گرفتار


نئی دہلی 22مئی(بی این ایس)
ریلوے ٹکٹوں کے گورکھ دھندے کو لے کر آج تک کے اسٹنگ آپریشن کابڑا اثرہواہے۔ اسٹنگ کے بعد پولیس نے جمعرات دیر رات دہلی کے پہاڑ گنج علاقے میں چھاپہ ماری کی ہے۔بہت سے لوگ دھرے گئے ہیں اور پورے گینگ پر پولیس کا شکنجہ سخت ہوگیاہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے کمپیوٹر اور موبائل فون بھی برآمدکیے ہیں۔پولیس کے مطابق، دیر رات پہاڑ گنج علاقے میں چھاپہ ماری کرکے ٹکٹ گورکھ دھندہ کرنے والے ایک گینگ کوپکڑاہے۔گرفتار سات افراد میں چراغ،رشی کانت اورسنتوش بھی ہیں، جو آج تک کے اسٹنگ آپریشن میں ریلوے کے ٹکٹ کی کالابازاری کرتے دکھائی دیے تھے۔ ان کے پاس سے 6 کمپیوٹر اور 4 موبائل فون برآمدکیے گئے ہیں۔پولیس اب آج تک کے اسٹنگ آپریشن میں نظر آنے والے راجوکی تلاش کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پورے معاملے کی پڑتال کی جا رہی ہے۔ غورطلب ہے کہ آج سے ریلوے میں کاؤنٹر پر ٹکٹوں کی بکنگ شروع ہوگئی ہے۔ اس مشکل گھڑی میں بھی ریلوے کے دلالوں کی من مرضی جاری ہے۔ آج تک کے آپریشن میں وہ دلال کیمرے میں قید ہوئے جو ٹکٹوں کا گورکھ دھندہ کر رہے تھے۔آج تک کے اسٹنگ آپریشن کے سامنے آنے کے بعد ریلوے نے لوگوں سے بروکرزکے چنگل میں نہ پھنسنے کی اپیل کی ہے۔ ریلوے نے کہاہے کہ بروکرز سے ٹکٹ خریدناغیرقانونی ہے۔ٹکٹ کے لیے ریلوے ریزرویشن کاؤنٹریا پھر آن لائن ہی بکنگ کریں۔ہم ایک ساتھ مل کر اس بحران کی گھڑی میں لڑیں گے۔آئیے ملک کو اس بے چینی سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا دلائیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *