طیارہ حادثے میں کوتاہی ثابت ہوئی تو مستعفی ہو جاؤں گا، وزیر ہوابازی


واقعے کی مکمل غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کرائی جائے گی، غلام سرور خان

 کراچی: وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے پرواز 8303 حادثہ میں کوتاہی ثابت ہوئی تو ضرور مستعفی ہونگا۔

وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی آئی اے کے سی ای او کے ہمراہ کراچی میں طیارہ حادثہ کے مقام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

غلام سرور خان نے کہا کہ پائلٹ نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ جانی نقصان کم سےکم ہو، اس نے رن وے پر جانے کی پوری کوشش کی لیکن جب تک دیکھا کہ وہاں تک پہنچنا محال ہے تو تنگ گلی میں اتارا، واقعے میں متاثر ہونے والے گھروں اور گاڑیوں کی مرمت کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی اور شہریوں کا مالی نقصان پورا کرے گی۔

وزیر ہوابازی نے کہا کہ حادثے کی مکمل انکوائری ہوگی، حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ حقائق جلد از جلد قوم اور پارلیمنٹ کے سامنے رکھے جائیں، انکوائری کمیٹی کم از کم وقت میں انی تحقیقاتی مکمل کرے گی، اگر کوئی ہوا بازی کا ماہر ہے تو وہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنی رائے دیں لیکن میڈیا میں قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔

وزیر ہوابازی نے مزید کہا کہ مکمل غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات میں وزیر یا پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو کی غیر ذمہ داری اور کوتاہی ثابت ہوئی تو نہ صرف استعفی دیں گے بلکہ خود کو احتساب کے لیے بھی پیش کریں گے کہ ہمارے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *