معصوم بچوں نے روزہ رکھ کرقائم کی مثال،اہل خانہ میں خوشی کی لہر


جالے: 23؍مئی(رفیع ساگر؍بی این ایس)لاک ڈاؤن کی وجہ سے اگرچہ رمضان کے مقدس دنوں میں مسلمانوں کو کئی طرح کی دشواریوں کا سامنا ہے مگر اس کے باوجود مسلمانوں کی نئی نسل میں روزہ رکھنے کا جذبہ کسی بھی طرح کم نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے بڑوں کے ساتھ معصوم بچے بھی رمضان کے روزے رکھ کر اپنے اہل خانہ کی خوشی کا سبب بن رہے ہیں،یہی کارنامہ مقامی بلاک کے دوگھرا گاوں کے نفیس عالم کی لڑکی عظمی پروین ،عمر 10 سال ،محفوظ عالم کی لڑکی صبیحہ پروین عمر 8 برس ،عبدالقدوس انصاری کے لڑکے عارف حسین عمر 7 اور محمد منظر حسین کے لڑکے فیصل عبداللہ عمر 7 سال نے بھی انجام دیا ہے ان بچے بچیوں نے جس خوشی اور ایمانی جذبے کے ساتھ روزے رکھے ہیں اس سے ان کی اسلامی ماحول میں تربیت کا واضح ثبوت ملتا ہے ۔ان بچوں کے روزے رکھنے پر جہاں اہل خانہ میں خوشی ومسرت کا ماحول ہے وہیں یہ بچے بھی بے پناہ خوشی کے جذبے سے سرشار دکھائی دے رہے ہیں۔ان بچوں کے روزے مکمل کرنے پر ان کے جملہ رشتہ داروں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی درازی عمر کی دعا کی ہے ۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *