یوپی میں پھر مزدورحادثہ کے شکار، بلند شہراورمرزاپور میں 5 مزدوروں کی موت


لکھنؤ22مئی(بی این ایس )
بحران کے دورمیں ملک کے مختلف حصوں میں مزدوروں کے ساتھ ہو رہے حادثوں کی خبر مسلسل آ رہی ہیں۔ جمعہ کوایک بارپھر اتر پردیش کے بلند شہر میں دو تارکین وطن محنت کشوں کی موت ہو گئی۔ یہاں تارکین وطن محنت کشوں سے بھری ایک وین، بجلی کے پول سے ٹکراگئی جس کے بعد وین الٹ گئی اور دو مزدوروں کی موت ہو گئی۔اس حادثے میں تقریباََِڈیڑھ درجن مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں مقامی پولیس کی طرف سے ہسپتال پہنچایاگیاہے۔ یہ مزدور گجرات کے سورت سے اتر پردیش کے بجنور جا رہے تھے، لیکن درمیان میں ہی یہ حادثہ ہو گیا۔جمعہ کی صبح بلند شہر کے دہلی بدایوں ہائی وے کے قریب ایک گاؤں میں یہ حادثہ ہوا، جن دو مزدوروں کی موت ہوئی ہے ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیاگیاہے۔اس کے علاوہ اتر پردیش کے مرزاپور میں ہائی وے پر بڑا حادثہ ہواہے۔ یہاں سڑک سے چالیس فٹ کے فاصلے پر انووا گاڑی کھڑی کر کے زمین پر سو رہے چار تارکین وطن محنت کشوں کو ایک ڈمپر نے کچل دیا۔ اس میں تین کی موت ہو گئی ہے جبکہ ایک مزدور زخمی ہواہے۔ یہ تمام مزدور ممبئی سے بہار جا رہے تھے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کیاہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *