عیدسے قبل سہرسہ کے نوپوزیٹیوطلبہ ہوئے نیگیٹیو،ڈی ایم وایس پی نے سبھی طلبہ کوگلاب کاپھول،میڈیکل سرٹیفیکٹ اورکٹ دے کرگھرروانہ کیا


سہرسہ:24؍مئی(جعفرامام قاسمی؍بی این ایس) آج سہرسہ کے جن نائک کرپوری ٹھاکر چھاترآواس آئیسولیشن سنٹر سے 9کورونا پوزیٹو طلباء جو جامعہ اکل کوا کے تھے نگیٹو رپورٹ آنے کے بعد انہیں ڈسچارج کرکے ہوم کورن ٹائن کیلئے گھر بھیج دیاگیا۔یہ سبھی بچے مہاراشٹر کے نندوبار سے بذریعہ ٹرین 6مئی کو سہرسہ پہنچے تھے،جنہیں جانچ کے بعدکوروناپوزیٹیوقراردیاگیاتھا۔ ان میں چار سہرسہ بستی،دو ثور بازار،ایک سونبرساراج،ایک سوپول اور ایک طالب علم نیپال کے ہیں۔ ڈی ایم کوشل کمار اور ایس پی راکیش کمار نے تمام بچوں کو گلاب کاپھول،میڈیکل سرٹیفکٹ اور کٹ دے کرایمولینس کے ذریعہ گھر روانہ کیا۔ڈی ایم کوشل کمارنے اس موقع پر کہاکہ عید سے قبل ان بچوں کو گھربھیجا جارہاہے تاکہ گھر جاکر وہ عید منائیں،یہ تمام بچے اپنے گھر میں 14دنوں تک ہوم کورن ٹائن رہیں گے اور ڈاکٹر وں کی ہدایات پرعمل کریں گے۔انہوں نے بتایاکہ کل 22طلبہ کوروناپوزیٹیوتھے،ان میں سے 9کی رپورٹ دوبارنیگیٹیوآئی جسے آج ڈسچارج کیاگیا۔باقی 13طلبہ کی رپورٹ دوبارنیگیٹیوآنے کے بعدسبھوں کوان کے گھربھیج دیاجائے گا۔اس موقع پرسماجی کارکن شہنوازبدرنے نمائندہ کوبتایاکہ باقی جوتیرہ طلبہ ہیں ان سے ہماری برابرگفتگوجاری ہے،وہسب کے سب صحت مند ہیں انہیں کوئی تکلیف یابیماری نہیں ہے، بس دوسری رپورٹ کاانتظار ہے،جیسے جیسے ان بچوں کی رپورٹ نگیٹو آتی رہے گی ان سب کو مقامی ڈی ایم کی اجازت سے ہوم کورن ٹائن کیلئے گھر بھیج دیاجائے گا۔انہوں نے بتایاکہ ضلع کے کہرابلاک کے 62طلباء کو پولٹکینک کالج میں رکھاگیاہے،بلاک کورن ٹائن کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی ان بچوں کو ابھی تک نہیں چھوڑا گیاہے،انتظامیہ روز ٹال مٹول کررہی ہے۔شاہنواز بدر نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ ان تمام طلباء کو جن کے اند ر کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے،محض انہیں شک کی بنیاد پر رکھاگیاہے جلدسے جلد انہیں گھر بھیجاجائے،جن کی رپورٹ پوزیٹو کے بعد نگیٹیو آچکی ہے انہیں بھی ڈسچارج کردیاجائے،ضلع میں اب تک کورونا کے نام پر جن طلباء مدارس کے اہل خانہ کا ٹیسٹ ہواہے سب کے سب نگیٹو بتائے گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ جہاں جہاں ان بچوں کو رکھاگیاہے مسلسل کھانے اور انتظامی بندوبست کی شکایت آرہی ہے جو بےحد افسوسناک بات ہے ۔ضلع انتظامیہ سے درخواست ہے کہ ان بچوں کاخیال رکھیں،کوروناکے نام پر مزید خوف زدگی اور دہشت نہ پھیلایاجائے۔ ہمیں اب کوروناسے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اسی کے ساتھ جینے کی عادت ڈالناہوگااور احتیاطی تدابیر کاخیال رکھناہوگا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *