ڈاکٹر مظاہر حسین (ببن) کا بسفی اسمبلی سے انتخاب لڑنے کا اعلان خوش آئند قدم: وسیم احمد | Online News Portal


ڈاکٹر مظاہر حسین (ببن) کا بسفی اسمبلی سے انتخاب لڑنے کا اعلان خوش آئند قدم: وسیم احمد

 

یکم جولائی

مدھوبنی/ بسفی ( عنایت اللہ ندوی ) مدہوبنی ضلع کا بسفی اسمبلی حلقہ ہمیشہ سے چرچا میں بنا رہاہے، یہاں سے بڑے بڑے چہرے انتخابی میدان میں اترتے رہے ہیں یہ باتیں وسیم احمد نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،

انہوں نے مزید کہا کہ بسفی اسمبلی حلقہ سے جو بھی امیدوار انتخابی میدان میں آئے اور جیتےوہ حلقہ کی ترقی سے زیادہ اپنی ترقی پر دھیان دیتے رہے۔ اس سے پہلے یہاں کی سیٹ پہ ہری بھوسن کا قبضہ رہاہے۔اس سے قبل کانگریس کے ڈاکٹر شکیل احمد کا قبضہ رہاہے۔وہیں اب موجودہ ایم ایل اے ڈاکٹر فیاض احمد صاحب تقریباً پچھلے دس سالوں سے یہاں کی سیٹ پر براجمان ہیں لیکن حلقہ کی عوام کو جو امید وابستہ تھی اس پر موجودہ ایم ایل اے کھڑا نہیں اتر پائے۔ مسٹر وسیم نے نے مزید کہا کہ فیاض صاحب نے جو بھی اسپتال کھولے وہاں غریبوں کے لئے کوئی سہولیات نہیں ہے جس سے کہ غریب اپنا علاج کراسکے۔ بسفی اسمبلی میں بہت سے گاؤں ایسے ہیں جہاں آج بھی سڑکوں کی حالت بد سے بد تر بنی ہوئی ہے۔ لیکن جب آپ زمینی سطح پر دیکھیں گے تو پتہ چلے گا کہ آج بھی بیشتر گاؤں ایسا ہے جہاں سڑکیں بد سے بدتر ہے۔کسی بھی بلاک کا اسپتال سہی طریقے سے نہیں چل پا رہاہے، دوائیں، ڈاکٹرس سب کے سب لاپتہ ملیں گے۔ اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ بسفی اسمبلی حلقہ سے آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ایک مضبوط سماجی کارکن ڈاکٹر مظاہر حسین(ببن) جو ہمیشہ سماج کے دبے کچلوں کی آواز بن کر ہمارے آپ کے بیچ رہتا ہے، وہ بسفی اسمبلی حلقہ سے اپنی قسمت آزمانے کا ارادہ کیا ہے، ان کا یہ قدم قابل تعریف ہے۔ہ محمد وسیم احمد نے کہاکہ ڈاکٹر مظاہر حسین (ببن) جیسے نوجوان کی ملت کو اشد ضرورت ہے۔ یہ ایک ایسا نوجوان ہے جس نے اپنی زندگی کا آدھا حصہ سماجی کاموں میں صرف کردیا ہے۔ مظلوموں کی آواز بن کر ہمارے ساتھ ہمیشہ کھڑارہنے والا یہ نوجوان بسفی اسمبلی سے پہلی بار اسمبلی انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ہماری آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے نوجوان کے ساتھ کھڑا ہوں، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور انتخابی میدان میں مضبوطی کے ساتھ وہ اپنی قسمت آزماسکے، یقیناً ان کے انتخابی میدان میں آنے سے بسفی کے لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے اوراگر اللہ پاک انہیں کامیابی سے ہمکنار کرتے ہیں تو یقیناً حلقہ کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا،





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *