امت شاہ کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت ، میدانتا میں داخل | Online Urdu News Portal


نئی دہلی، 2اگست (بصیرت نیوز سروس /ایجنسی ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے اور انہیں اتوار کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، مسٹر شاہ نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی، انہوں نے کہا کہ کورونا کی ابتدائی علامات نظر آنے پر میں نے ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ میری طبیعت ٹھیک ہے؛ لیکن ڈاکٹروں کی صلاح پر میں اسپتال میں داخل ہورہا ہوں۔ میری درخواست ہے کہ آپ میں سے جو بھی گزشتہ کچھ دنوں کے دوران میرے رابطہ میں آئے ہیں، برائے مہربانی خود کو آئسولیٹ کرکے اپنی جانچ کرائیں۔
مسٹر شاہ اب اجودھیامیں رام مندر کے پروگرام میں شامل نہیں ہوسکیں گے.



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *