حکومتِ پنجاب کا لاک ڈاؤن کل سے ختم کرنے کا فیصلہ


عید پر مارکیٹوں کی بندش کے بعد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات کم ہونے کی بناء پر بھی فیصلہ کیا جا رہا ہے، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 5 اگست کے بجائے کل سے ہی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتِ پنجاب نے کل سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات کا فیصلہ مویشی منڈیوں میں کورونا وائرس کی عدم موجودگی کی بنا پر کیا جارہا ہے کیوں کہ مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزاء رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن 5 اگست کے بجائے کل 3 اگست سے ہی ختم کیا جا رہا ہے جب کہ عید پر مارکیٹوں کی بندش کے بعد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات کم ہونے کی بناء پر بھی فیصلہ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 5 اگست پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کی اجازت بھی متوقع ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *