ارطغرل غازی کے ’دوآن الپ‘ پاکستان پہنچ گئے


ترکش اداکار کی پاکستان آمد پر ٹوئٹر پر ’ویلکم پاکستان‘ کے نام سے ٹرینڈ بھی بن گیا۔

 اسلام آباد: ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار پاکستان پہنچ گئے۔

مشہور ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار جاود چتن گنر پاکستان پہنچ گئے ہیں، ترکش اداکار نے پاکستانی مداحوں پاکستان آنے کی خبر انسٹاگرام پر دی جہاں انہوں نے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی۔

ترکش اداکار اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک موسیقی پروگرام کی ویڈیو بھی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گڈ مارننگ اسلام آباد۔

صرف یہی نہیں بلکہ ترکش اداکار کی پاکستان آمد پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ’ویلکم پاکستان‘ کے نام سے ٹرینڈ بھی بن گیا جس میں ترکش اداکار جاود چتن گنر کو پاکستانی مداحوں نے ملک میں خوش آمدید کہا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *