تو کیا ڈونالڈ ٹرمپ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دیں گے؟تیجسوی یادوکانتیش کمارسے تیکھاسوال | Online Urdu News Portal


پٹنہ17اکتوبر(بی این ایس )
بہارانتخابات میں چیف منسٹرکے امیدوار اور گرینڈ الائنس کے آر جے ڈی لیڈرتیجسو ی یادو پچھلے 15 سالوں سے جے ڈی یو-بی جے پی کی نتیش حکومت پر طنز کررہے ہیں اور پوچھا ہے کہ اب تک بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ کیوں نہیں ملا؟ جبکہ نتیش کمار کئی سالوں سے یہ مسئلہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ اب آپ کی حکومت مرکز اور ریاست دونوں ہی میں ہے،پھربھی ریاست کو خصوصی حیثیت نہیں مل سکی۔ انہوں نے یہ سوال پوچھاہے کہ کیاڈونالڈ ٹرمپ ریاست کو خصوصی درجہ دیں گے؟ عظیم اتحاد کی جانب سے انتخابی منشور جاری کرنے کے بعد تیجسوی یادونے یہ باتیں کہی ہیں۔ قبل ازیں گرینڈ الائنس کی تمام پارٹیوں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیاہے۔ منشور کا نام ہمارا سنکلپ پریورتن رکھا گیا ہے۔ اس نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں ہی 10 لاکھ مستقل ملازمتوں کے وعدے کو پورا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ، ریاست کے نوجوانوں سے یہ وعدہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ تمام سرکاری بحالی امتحانات کے لیے درخواست کی فیس نہیں لیں گے۔اس کے علاوہ ، ہر خاندان کے بجائے ، فی شخص 100 سے 200 دن تک منرینگادینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ منریگا کی بنیاد پر ریاست کی روزگار اسکیم بنانے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔اس کے علاوہ کسان قانون کی واپسی،کسان قرض کی معافی اورکنٹریکٹ اساتذہ کومساوی درجہ دینے کابھی وعدہ کیاہے۔تیجوی یادو نے منشور کی ریلیزکے بارے میں ٹویٹ کیاہے کہ آج نواتری کے موقع پر مہاگٹھ بندھن کے ساتھیوں نے ہمارا سنکلپ پریورتن25 نکاتی پروگرام بہاریوں کے سامنے رکھاہے۔ اس دن ہم ایک ترقی یافتہ اور خوشحال بہار کا عہدکر رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *