حزب اختلاف پر بی جے پی صدر کا شدید حملہ : حزب اختلاف خاندانوں کا ’سیوک‘ بن کر رہ گئے ہیں: جے پی نڈا | Online Urdu News Portal


دہرادون؍نئی دہلی،17اکتوبر ( بی این ایس )
بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے ہفتے کے روز کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر خاندان کی ’’سیوک‘‘ ہونے کا الزام منڈھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ (بی جے پی )صرف ان کی پارٹی ہے جن کے لئے پارٹی پہلے نمبر پر آتی ہے،کنبہ اور دیگر امور مابعد کی چیزیںہوتے ہیں۔خیال رہے کہ جے پی نڈا یہاں نئی دہلی سے بی جے پی کے نئے ریاستی دفترکے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں ورچوئل خطاب کررہے تھے ۔بی جے پی صدر نے کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کو دیکھ لیں ، پارٹیاں خاندان کا’’سیوک ‘‘ بن گئی ہیں ، خواہ کانگریس ہو یا علاقائی پارٹیاں۔بی جے پی صدر نڈا نے باور کرایا کہ 18 کروڑ ممبرس کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود بی جے پی واحد جماعت ہے جس کے لئے پارٹی اپنے آپ میں ایک کنبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب پارٹی کسی لیڈر کے گھر سے چلائی جاتی ہے تو پھر پارٹی کے کارکنان خادم بن جاتے ہیں ۔نیز ملک میں بیشتر سیاسی جماعتوں کے ساتھ یہی معاملہ بھی ہے ۔مرکزی مقام پر جدید سہولیات کے ساتھ پارٹی دفتر بنانے کے منصوبہ پر پارٹی قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعہ عوام تک پہنچنے کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا اچھا اور مثبت استعمال کیا جائے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ بوتھ سطح پر واٹس ایپ گروپس تشکیل دیں اور ہر 15 دن میں اس میں مواد پوسٹ کریں۔بی جے پی صدر نے مزید کہا کہاکہ نئی تعلیمی پالیسی پر مخصوص نکات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، جو ایک بچے کی مادری زبان کی تعلیم کا بنیادی ذریعہ بنتے ہیں ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *