سبریمالا مندر عقیدت مندوں کے لئے کھلا، ایک دن میں 250 افراد کو جانے کی اجازت ،کورونا ٹیسٹ ضروری | Online Urdu News Portal


تروننت پورم ،17 ؍اکتوبر( بی این ایس )
کورونا وائرس کیوجہ سے تقریباً سات ماہ بعد کیرول کی مشہور سبریمالا مندر ہفتہ کوعقیدت مندوں کے لئے کھول دیا گیا ۔ ماسک اور کورونا کی منفی رپورٹ کے ساتھ کچھ لوگ درش بھی کئے ۔ کورونا پروٹوکول کے بعد مندر کو پانچ دن چلنے والی پوجا کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ عام لوگوں کو آج صبح سے ہی مندر میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ کورونا کی وبا کے پیش نظر ملک کے بڑے مذہبی مقامات کو بند کردیا گیا تھا۔ اب انلاک میں آہستہ آہستہ مذہبی مقامات کو دوبارہ کھولنا شروع کیا جارہا ہے۔ ہفتے کے روز246 افراد نے سبریمالا مندر میں درشن کے لئے ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعہ بکنگ کروائی ہے۔ ہر دن صرف 250 افراد کو مندرمیں جانے کی اجازت ہوگی۔ کیرالہ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر مندر میں سخت کورونا پروٹوکول نافذ کیے گئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *