کشمیر کی خصوصی حیثیت واپس نہیں آسکے گی : رام مادھو | Online Urdu News Portal


سری نگر، 17اکتوبر ( بی این ایس )
جموں وکشمیر میں دفعہ 370 کو ختم کرنے کیخلاف سیاسی جماعتیں متحد ہوگئی ہیں۔ سری نگر میں پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس سمیت 6 جماعتوں کے اجلاس میں عوامی اتحاد کی تشکیل کا اعلان کیا گیا۔ محبوبہ مفتی نے گپ کار روڈ واقع فاروق عبد اللہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔ اب بی جے پی نے اسے ایک مکھوٹا قرار دیا ہے ۔سینئر بی جے پی رہنما رام مادھو نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا کہ گپ کار گروہ ایک مکھوٹا ہے ۔ ہر کشمیری جانتا ہے کہ خصوصی حیثیت واپس نہیں آسکے گی ، یہ صرف ان لوگوں کی ایک سیاسی چال ہے،جو کامیاب نہیں ہوسکے گی ۔خیال رہے کہ کشمیر کی سیاسی جماعتیں ریاست جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت ور آرٹیکل 370 کو ختم کئے جانے کیخلاف متحدہوئی ہیں ۔ نظربند ی سے رہائی کے بعد نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ ، پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی سمیت کئی رہنماؤں کے ایک گروپ نے میٹنگ کی ہے ، جس میں آرٹیکل 370 کی بحالی کا شدید مطالبہ کیا ہے ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *