یوگی راج کے خوف میں متأثرہ کے کنبہ کو ر ہنے کی ضرورت نہیں ہے : سنجے سنگھ | Online Urdu News Portal


نئی دہلی،17اکتوبر ( بی این ایس )
عام آدمی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ ہاتھرس اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کیس کے سلسلے میں اتر پردیش حکومت پر مسلسل حملہ کرتے رہے ہیں ، نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو دہلی میں واقع اپنے گھر میں رکھنے کی بات کہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہاتھرس کی گڑیا کے اہل خانہ کو آدتیہ ناتھ راج میں خوف میں زندگی بسر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ سنجے سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے ہاتھرس میں مقتولہ کے ماموں سے فون پر بات کی ہے اور اسے دہلی میں واقع اپنی رہائش گاہ آنے کی دعوت دی ہے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل 15 اکتوبر کو سنجے سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہندوستان میں پہلی بار ایسا ہوا ہوگا کہ کوئی حکومت مجرموں کو بچانے کے لئے عدالت میں جھوٹا حلف نامہ پیش کرر ہی ہو، ایسا ہاتھرس کے عصمت دری کرنے والوں کو بچانے کے لئے ہوا ہے۔خیال رہے کہ ہاتھرس سانحہ کے متعلق وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ نے ایک بیان دیا تھا کہ اس سانحہ کی آڑ میں نسلی فسادات کی سازش تھی ، اس میں 19 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *