اپوزیشن ملک میں اشتعال کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان     


یہ وقت ملک اور قوم کو مزید آزمائش میں ڈالنے کا نہیں، جام کمال خان . (فوٹو، فائل)

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہےکہ اپوزیشن ملک میں اشتعال کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی اداروں کے خلاف تقریر نہ تو نادانی ہے اور نہ محض کوئی اتفاق ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ اپوزیشن ملک میں اشتعال کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے، یہ وقت ملک اور قوم کو مزید آزمائش میں ڈالنے کا نہیں، دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے، قوم کو اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *