جموں۔کشمیر: سری نگر کے سول لائنز میں ہر اتوار کو لگنے والی مشہور سنڈے مارکیٹ 7 ماہ کے بعد پھر کھلیjk The popular Sunday market opened in Srinagar  after more than seven months snm– Urdu News


سری نگر کے سول لائنز میں ہر اتوار کو لگنے والا مشہور سنڈے مارکیٹ زائد از سات ماہ بعد کھل گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رواں برس 8 مارچ کو کورونا وائرس کے پیش بند کئے جانے والی مشہور سنڈے مارکیٹ میں اتوار کو محدود تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

  • UNI
  • Last Updated:
    Oct 18, 2020 07:32 PM IST

سرینگر ۔جموں قومی شاہراہ کے بند ہونے سے وادی کشمیر کی میوہ صنعت کو بھاری مالی نُقصان کا سامنا

سری نگر: سری نگر کے سول لائنز میں ہر اتوار کو لگنے والا مشہور سنڈے مارکیٹ زائد از سات ماہ بعد کھل گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رواں برس 8 مارچ کو کورونا وائرس کے پیش بند کئے جانے والی مشہور سنڈے مارکیٹ میں اتوار کو محدود تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سستی قیمتوں میں چیزوں کی فروخت کے لئے مشہور سنڈے مارکیٹ میں اپنا سامان سجانے اور فروخت کرنے والے ریڑہ بانوں نے کورونا وائرس سے متعلق گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقنی بنانے کو حکام کو یقین دلایا ہے۔

یو این آئی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق معمول سے بہت کم ریڑہ بانوں نے ہی اس مارکیٹ میں اپنا سامان سجایا تھا۔ ایسا بظاہر سماجی دوری کو بنائے رکھنے کے لئے کیا گیا تھا۔ ریڑہ بانوں نے چھوٹے چھوٹے بورڈ اور پلے کارڈ رکھے تھے جن پر لکھی گئی تحریروں کے ذریعے خریداروں سے ماسک پہننے اور سماجی دوری کا خیال رکھنے کی تاکید کی گئی تھی۔

سنڈے مارکیٹ میں ایک مقامی این جی او سے وابستہ رضاکار بھی نمودار ہوئے جنہوں نے ان تمام لوگوں میں جو ماسک پہنے بغیر اس مارکیٹ میں آئے تھے ماسک تقسیم کئے۔ سنڈے مارکیٹ میں موجود خریداروں کی تعداد بہت کم تھی لیکن انہوں نے بتایا کہ وہ سنڈے مارکیٹ کو کھلا دیکھ کر کافی خوش ہوگئے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس مارکیٹ میں جتنے اقسام کے درآمدی ملبوسات دستیاب ہوتے تھے اتنے نہیں ہیں۔


ریڑہ بانوں کے ایک گروپ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے درآمدی مصنوعات بالخصوص ملبوسات اور جوتوں کا آنا پچھلے کئی ماہ سے بند ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ سنڈے مارکیٹ بھی پچھلے زائد از سات ماہ سے بند ہی تھا اس لئے ہم نے بھی درآمدی مصنوعات اپنے ڈیلروں سے حاصل کرنے کی زیادہ کوششیں نہیں کیں۔

بتادیں کہ سری نگر کے سول لائنز میں ٹی آر سی کراسنگ سے تاریخی لال چوک تک ہر اتوار کو سنڈے مارکیٹ لگتا ہے جس میں سیکڑوں لوگ ضرورت زندگی کی مختلف چیزیں بالخصوص ملبوسات سستے داموں فروخت کرتے ہیں۔ سنڈے مارکیٹ کے مسلسل بند رہنے سے اس کے ساتھ جڑے ریڑہ بان سخت معاشی پریشانیوں سے دوچار تھے۔ اب اس مارکیٹ کے کھلنے سے انہیں بڑی راحت نصیب ہوئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *