6

مساجد اور مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔ رضوان ریاضی _. دُودَہی بستی میں رضوان ریاضی کے ہاتھوں جامع مسجد کی سنگِ بنیاد  | Online Urdu News Portal

 

 

 

پریس ریلیز

 

مورخہ ۲۲ فروری ۲۰۲۱ ء کو دُودَہی بستی، تھانا پہاڑ پور، ضلع مشرقی چمپارن بہار میں دو ہزار مربع فٹ کے رقبہ پر مشتمل جامع مسجد کی بنیاد جناب رضوان ریاضی (صدر کل ہند جمعیت اہل حدیث کونسل و چئیرمین آل انڈیا ایجوکیشنل گروپ) کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس مناسبت پر جناب رضوان ریاضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے، اسے بنانے میں ہر مسلمان کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد گرامی کے مطابق جو کوئی اللہ کے لیے مسجد بناتا ہے اللہ تعالی اس کے لیے جنت میں گھر بنائیں گے۔ چنانچہ تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ مساجد کی تعمیر میں حسب استطاعت بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ مساجد کی تعمیر میں جو بھی خرچ ہوگا وہ قیامت کے دن خرچ کرنے والے کے لیے بینک بیلنس ہوگا۔ جناب ریاضی نے دورانِ خطاب کہا کہ مساجد اور مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ بستی والوں کو چاہئے کہ ہمت نہ ہاریں، یہ اللہ کا کام ہے اور اللہ تعالی اپنے گھر کی تعمیر کے لیے ضرور مدد کرے گا۔ میں کوشش کروں گا کہ مسجد کی تکمیل کے بعد یہاں ایک مدرسہ بھی اپنے ٹرسٹ کی جانب سے بنواؤں تاکہ غریب ونادار طلبہ دینی تعلیم بآسانی حاصل کر سکیں۔

اس بنیاد کے موقعہ پر مسجد کے متولی جناب عجیب الحق، مولانا نظام قاسمی، ذوالفقار علی، نصیر الدین اور جناب رضوان ریاضی کے علاوہ بستی کے بہت سارے لوگ شریک تھے۔ بستی کے لوگوں نے جناب ریاضی کا بہت بہت شکریہ ادا کیا کہ اس خستہ حال بستی کو انھوں نے اپنے ٹرسٹ کے دامن میں جگہ دی اور مسجد کی بنیاد بھی رکھ دی۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں