’سسٹم ‘کی مارکب تک؟ ،اسپتا ل میں 24افرادکی موت قتل کے مترادف | Online Urdu News Portal

’سسٹم ‘کی مارکب تک؟ ،اسپتا ل میں 24افرادکی موت قتل کے مترادف | Online Urdu News Portal


راہل گاندھی نے کہا،ویکسین کی مہم مفلوج،کانگریس نے کرناٹک کے وزیرصحت کااستعفیٰ مانگا
بنگلورو3مئی(بی این ایس )
بی جے پی کے زیراقتدار کرناٹک کے چامراج نگر ضلعی اسپتال میں میڈیکل آکسیجن کی مبینہ کمی کے سبب 24 افراد کی ہلاکت پر کانگریس نے ریاست کی بی جے پی حکومت اور ریاستی وزیر صحت کے کو نشانہ بنایاہے۔انھوں نیسدھاکر کے استعفے کا مطالبہ کیاہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاہے کہ کیا یہ اموات ہیں یا قتل؟ ان کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت۔ ’سسٹم ‘ کے اٹھنے سے پہلے لوگوں کو اور کتنا نقصان اٹھانا پڑے گا۔انہوں نے اینٹی کورونا ویکسین لگانے کی سست رفتار پر مرکزی حکومت پربھی حملہ کیا اور حکومت پر پالیسی فالج کاالزام لگایاہے کہ وہ وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتی ہے ۔ْبی ایس یدیورپا حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری اور کرناٹک کے انچارج رندیپ سورجے والا نے کہاہے کہ یہ قتل یدیورپا حکومت کی غفلت کی وجہ سے ہواہے۔ وزیر صحت کو استعفیٰ دیناچاہیے۔کرناٹک ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیو کمار نے کہاہے کہ ریاستی حکومت صرف انتخابی مہم میں مصروف ہے اور کوئی ذمہ داری نہیں اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعلیٰ اوران کے وزرا صورتحال کو سنبھالنے کے قابل نہیں ہیں۔



Source link

Leave a Reply