شہاب الدین کا انتقال عظیم ملی نقصان: محمد ثناء اللہ | Online Urdu News Portal

شہاب الدین کا انتقال عظیم ملی نقصان: محمد ثناء اللہ | Online Urdu News Portal


 

جالے: 4 مئی (رفیع ساگر /بی این ایس) سیوان کے سابق ممبر پارلیمنٹ شہاب الدین کا انتقال ملک و قوم کا کا ناقابل تلافی خسارہ ہے یقیناً انہوں نے بہار میں سماجی برابری کے جدوجہد کو بہت مضبوطی سے آگے بڑھانے کا کام کیا ہے اور وہ برہمنواد و فاشزم کے خلاف بہار کے اندر مضبوط بنیاد کی شکل رکھتے تھے۔ ان باتوں کا اظہار پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار کے ریاستی جنرل سکرٹری محمد ثناء اللہ نے کیا ۔انہوں نے تمام لوگوں سے مرحوم شہاب الدین کیلئے دعاء مغفرت کی اور ان کی فیملی کیلیے صبر جمیل کے دعا کی درخواست کی ہے ۔ساتھ ہی امید ظاہر کیاکہ ان کی فیملی انکے سماجی انصاف و قومی تقویت کے جدوجہد کو آگے بڑھانے کی کوشش کرینگے۔ محمد ثناء اللہ نے کہا کہ مرحوم کا کوویڈ رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد و دیگر وجوہات کی بناپر موت پورے طورپر مشکوک ہے ایسے میں ہماری مانگ ہیکہ مرکزی و صوبائی حکومت فوری طور پر انکی موت کی سی.بی.آئی جانچ کرائے۔



Source link

Leave a Reply