خواتین مخالف سوچ کے رہنما ہیں یوپی کے وزیراعلی : پرینکاگاندھی | Online Urdu News Portal

خواتین مخالف سوچ کے رہنما ہیں یوپی کے وزیراعلی : پرینکاگاندھی | Online Urdu News Portal


نئی دہلی، 14 ستمبر (بی این ایس )
اتر پردیش میں خواتین مخالف جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو الزام لگایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ خواتین مخالف سوچ کے رہنما ہیں۔ایک سال قبل ہاتھرس میں ایک دلت لڑکی کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیاکہ آج سے ایک سال پہلے ہاتھرس میں عصمت دری کا ایک خوفناک واقعہ پیش آیا تھا اور یوپی حکومت نے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی جگہ خاندان کودھمکیاں دی گئیں اور ان کی بیٹی کو عزت سے آخری رسومات اداکرنے کا حق بھی چھین لیا گیا۔ اترپردیش میں کانگریس انچارج کے مطابق اس وقت سرکاری عہدیداروں اور پارٹی رہنماؤں نے بیان میں کہا کہ عصمت دری نہیں ہوئی ہے اور پوری حکومتی مشینری کی توانائی متاثرہ کی کردارکشی پرخرچ کی گئی۔پرینکا نے ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے پوچھا کہ آپ حکومت کے سربراہ سے کس طرح حساسیت کی توقع کر سکتے ہیں جس نے خواتین کے خلاف جرائم پر اتنا برا موقف اختیار کیا ہے؟۔انہوں نے الزام لگایا کہ ویسے بھی یوپی کے وزیر اعلیٰ خواتین مخالف سوچ کے رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو آزاد نہیں ہونا چاہیے۔



Source link

Leave a Reply