دہلی پولس نے چھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتارکیا

دہلی پولس نے چھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتارکیا


اسامہ اور ذیشان یہاں سے مسقط گئے اور وہاں سے پاکستان جاکر 15 دن کی ٹریننگ لی۔ دونوں کے انڈر ورلڈ سے روابط تھے، جو داؤد کے بھائی انیس ابراہیم کے ذریعہ آپریٹ کیا جارہا تھا۔

تصویر یو این آئی
user

Engagement: 0

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ٹیم نے دہلی، اتر پردیش اور مہاراشٹر سے چھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں سے دو نے پاکستان میں تربیت حاصل کی ہے۔اسپیشل سیل کےاسپیشل کمشنر آف پولیس نیرج ٹھاکر نے کل صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ابوبکر، جان محمد علی شیخ، اسامہ، مول چند عرف لالہ، ذیشان قمر اور محمد عامر جاوید کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں سے اسامہ اور ذیشان نے پاکستان میں تربیت حاصل کی ہے۔ یہ لوگ نوراتری، رام لیلا اور دیگر تہواروں کے دوران مختلف ریاستوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسامہ اور ذیشان یہاں سے مسقط گئے اور وہاں سے پاکستان جاکر 15 دن کی ٹریننگ لی۔ ان دونوں کے انڈر ورلڈ سے روابط تھے، جو داؤد ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کے ذریعہ آپریٹ کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب ان دونوں کو مسقط سے پاکستان لے جایا جارہا تھا، تب اس کے ساتھ کچھ لوگ بنگلہ بولنے والے تھے۔

مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ ان میں سے تین لوگوں کو اترپردیش سے، دو کو دہلی اور ایک کو مہاراشٹر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی ایجنسیوں سے معلومات ملی تھی کہ کچھ دہشت گرد ملک میں کسی بڑے واقعے کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر پولیس پرمود سنگھ کشواہا کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے اورمختلف ریاستوں میں چھاپے مار کر ان دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




Source link

Leave a Reply