مزدوروں کی کھلی قسمت: پَنّا کان میں 40 لاکھ روپے مالیت کا ملا ہیرا ، نیلامی کے بعد ملے گی رقم | Online Urdu News Portal

مزدوروں کی کھلی قسمت: پَنّا کان میں 40 لاکھ روپے مالیت کا ملا ہیرا ، نیلامی کے بعد ملے گی رقم | Online Urdu News Portal


بھوپال ؍پنّا، 14ستمبر ( بی این ایس )
مدھیہ پردیش کے پنا ضلع میں 15 سال انتظار کرنے کے بعدچار مزدوروں کو ایک کان سے 8.22 قیراط کا ہیرا ملا ہے ، جس کی قیمت تقریباً 40 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق تمام کچے ہیروں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم حکومتی رائلٹی اور ٹیکس میں کٹوتی کے بعد متعلقہ مزدوروں کو دی جائے گی۔پنا کے کلکٹر سنجے کمار مشرا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ رتن لال پرجاپتی اور ان کے ساتھیوں نے ضلع کے ہیراپور تپریاعلاقہ میں لیز پر دی گئی زمین سے 8.22 قیراط کا ہیرا نکالا اور اسے ہیرے کے دفتر میں جمع کرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیرے کو دیگر جواہرات کے ساتھ 21 ستمبر کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔رتن لال پرجاپتی کے ساتھیوں میں سے ایک رگھوویر پرجاپتی نے سرکاری دفتر میں قیمتی ہیرا جمع کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ 15 سال مختلف کانوں میں ہیرے ڈھونڈنے کی جستجو میں گزارے تھے ، لیکن قسمت پہلی بار ان پر مہربان ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 15 سالوں سے مختلف علاقوں میں لیز پر چھوٹی سرنگیں لیں لیکن ایک ہیرا بھی نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ہم ہیراپور تپاریا میں لیز پر دی گئی زمین پر گزشتہ چھ ماہ سے کان کنی کر رہے ہیں اور 8.22 قیراط وزنی ہیرے کی تلاش خوشگوار تجربہ تھا۔کان کن نے کہا کہ وہ اور اس کے ساتھی ہیرے کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم اپنے بچوں کو بہتر زندگی اور تعلیم کے لیے استعمال کریں گے۔



Source link

Leave a Reply