خواجہ سراؤں کے 25 رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے


آئندہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، خواجہ سرا رہنما بندیا رانا— فوٹو: پی پی آئی
آئندہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، خواجہ سرا رہنما بندیا رانا— فوٹو: پی پی آئی

خواجہ سراؤں کے 25 رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

کراچی میں خواجہ سراؤں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی قیادت کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر پی پی رہنما نثار کھوڑو اور صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس کرتے  ہوئے خواجہ سرا رہنما بندیا رانا کا کہنا تھاکہ آئندہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ذوالفقار علی بھٹو نےآمریت کےسامنے سرنہیں جھکایا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو  کا کہنا تھاکہ خواجہ سراؤں کے 25 رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں، ہم ہرطبقے اورشعبےکوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.