متحدہ عرب امارات کے صدارتی محل میں پہلی بار اسرائیل کا جھنڈا لہرا دیا گیا


تقریب اسرائیلی قومی ترانہ بھی بجایا گیا، فوٹو: فائل

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں پہلی بار صدارتی محل میں اسرائیل کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تعینات اسرائیل کے پہلے سفیر عامر ہائیک کی آمد پر صدارتی محل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس صدارتی گارڈز نے اسرائیلی سفیر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

اس موقع پر صدارتی محل میں اسرائیل کے قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی اور امارات کی تاریخ میں پہلی بار اسرائیل کا جھنڈا لہرایا گیا۔ اس تقریب میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح کے حکام بھی موجود تھے۔

یہ خبر پڑھیں : متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کا پہلا سفارت خانہ قائم 

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تجارتی اور سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی نے بھی امارات میں اپنی شاخ کا افتتاح کردیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کردیا 

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ان کے مشیر اور داماد کی ثالثی کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 5 ممالک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرلیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل میں اپنا سفارتی دفتر کھول لیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *