نیوزی لینڈ میں 11سال بعد کوئلے کی کان سےانسانی باقیات مل گئیں


کوئلے کی کان میں دھماکے سے29کان کن ہلاک ہوئے تھے:فوٹو:فائل

کرائسسٹ چرچ: نیوزی لینڈمیں کوئلےکی کان سے 11سال بعد انسانی باقیات برآمد ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے کوئلے کی کان میں لگائے گئے خصوصی کیمروں کی مدد سے باقیات تلاش کیں ۔ دولاشوں کی باقیات کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ ایک لاش کی باقیات کی شناخت نہ ہوسکی۔

نیوزی لینڈ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں کان کے اس حصے میں جہاں سے انہیں نکالنا ممکن نہیں۔

نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں واقع کوئلے کی کان میں نومبر2010 کودھماکے سے بیٹھ گئی تھی جس کے نتیجے میں 29کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *