بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان


پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کیخلاف پہلے میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے جبکہ شاداب خان قومی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، فخر زمان، شعیب ملک، خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ چکے ہیں اور گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے پریکٹس بھی کی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *